عوام نے موجودہ اسمبلیوں کو 5سال کیلئے مینڈیٹ دیا ،سب کو احترام کرنا چاہیے،وزیراعلیٰ سندھ
پاناما لیکس کی آزادانہ تحقیقات لازمی ہونی چاہیے مگر اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں جمہوری نظام کو نقصان پہنچایا جائے،سید قائم علی شاہ
منگل 19 اپریل 2016 20:25
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام نے موجودہ اسمبلیوں کو 5سال کے لئے مینڈیٹ دیا ہے اور اس مینڈیٹ کا سب کو احترام کرنا چاہیے۔ اوراسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز سے متعلق بے بنیاد افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔یہ بات منگل کو انہوں نے نیشنل ہائی وے این 5روڈ جناح ٹرمینل سے قائد آباد فلائی اوور کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر انکے ہمراہ وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو ، وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی اور وزیراعلیٰ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری صدیق ابو بھائی، ایڈمنسٹریٹر کراچی و دیگر بھی موجود تھے۔اس موقعہ پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاناما لیکس کی آزادانہ تحقیقات لازمی ہونی چاہیے مگر اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ جمہوری نظام کو نقصان پہنچایا جائے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دیں ہیں لہذا ہم کسی کو بھی اسے (نظام) کو ڈی ریل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
-
لاہور وکلا واقعہ پرپاکستان بار کونسل کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
-
راولپنڈی پولیس کی کاررووئی، 19ملزمان گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی 9 مئی کو شرانگیزواقعات ، توڑ پھوڑ اور حساس تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت
-
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.