سابق صدر رفیق تارڑ کی قیادت میں وفد کی مزار اقبال پر حاضری ، پھول چڑھائے ، فاتحہ خوانی کی
بدھ 20 اپریل 2016 18:52
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) شاعر مشرق‘ حکیم الامت‘ مفکر پاکستان حضرت علامہ محمد اقبالؒ کی 78ویں برسی کے سلسلے میں نظریۂ پاکستان ٹرسٹ‘ تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ،بزم اقبالؒ ،تحریک تکمیل پاکستان، آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے عہدیداران و کارکنان نے تحریک پاکستان کے مخلص کارکن‘سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان اورچیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کی قیادت میں کارکنان تحریک پاکستان کے ہمراہ مزارِ اقبالؒ پر حاضری دی ۔
مزار پر پھول چڑھائے اورعلامہ محمد اقبالؒ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، مزدور رہنما خورشید احمد، ممتاز کالم نگار محمد آصف بھلی، نظریۂ پاکستان فورم میرپور آزادکشمیر کے صدر مولانا محمد شفیع جوش، بیگم صفیہ اسحاق، مرزا احمدحسن، میجر(ر) صدیق ریحان، ریاض چوہدری، محمد خاور سیٹھی، چوہدری غلام سرور، ڈاکٹر یعقوب ضیاء، نواب برکات محمود،ریاض احمد چوہدری،شیخ ثناء اﷲ، نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشیداور مون پبلک سکول کے طلبہ سمیت حکیم الامت سے اظہار عقیدت کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعدادموجود تھی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.