مکہ مکرمہ میں عمارت منہدم، دو افراد جاں بحق
سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اپریل 2016 13:46
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اپریل 2016ء) : سعودی شہر مکہ مکرمہ میں ایک عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مکہ مکرمہ کے ضلع الشوقیہ میں واقع ایک دو منزلہ عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
واقع گذشتہ شام 5 بجے پیش آیا جس کے بعد سے ہی سول ڈیفنس کی ریسکیو ٹیموں نے عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کے لیے آپریشن کا آغاز بھی کر دیا تھا تاہم رات تک چار افراد کو عمارت کے ملبے سے زندہ نکال لیا گیا۔
عمارت کے منہدم ہونے کی وجوہات سے متعلق تاحال کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ سول ڈیفنس کے ترجمان میجر نائف الشریف کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہوئے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مبینہ طور پر ایک انجینئیرنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جو حادثہ کی وجوہات سے متعلق تحقیقات کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.