سکلڈ لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت25105کمپنیوں کو رجسٹرڈ کر دیا گیا
جمعہ 22 اپریل 2016 14:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) چیئر پرسن ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ سکلڈ لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم(ایس ایل ایم آئی ایس) کے تحت25105کمپنیوں کو رجسٹرڈ کر دیا گیا ہے،ٹیوٹا کی جانب سے شروع کئے گئے سکلڈ لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم میں ٹیوٹا اداروں کے فارغ التحصیل نوجوان اور انڈسٹری فری رجسٹریشن کروا سکتے ہیں تاکہ بیروزگاروں کو روزگار کے مواقع ڈھونڈنے اور ملازمت حاصل کرنے میں آسانی ہو۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزٹیوٹاسیکرٹریٹ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ سکلڈ لیبر مارکیٹ انفارمیشن سسٹم کا آغاز فروری 2016سے کر دیا گیاہے۔(جاری ہے)
ٹیوٹا کے ایس ایل ایم آئی ایس کو ملک سطح پر خاصی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔اس ویب سائٹ پر2لاکھ37ہزار524نوجوانوں کے سی وی اور پروفائل اپ لوڈ ہو چکے ہیں اور انڈسٹری مالکان بھی خالی اسامیوں کی انفارمیشن اس سسٹم پر دے رہے ہیں۔
اس مقبول ہوتی ہوئی ویب سائٹ پر 400سے 500نوکریاں دستیاب رہتی ہیں اور یہ تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے مزیدکہا کہ ایس ایل ایم آئی ایس پنجاب لیبر مارکیٹ انفارمیشن ، مختلف شعبوں میں ہنر مند افراد کی دستیابی ، ٹیوٹا کے فارغ التحصیل نوجوانوں کی معلومات اور انڈسٹری میں خالی اسامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ویب پورٹل پر اقتصادی اعدادو شمارکے علاوہ روزگار اور بیروزگاری کی شرح کے بارے میں بھی معلومات میسر ہونگی۔ ان اقدامات سے بے روزگاری کی شرح میں کمی اور غربت کے خاتمے میں کمی کے علاوہ ملکی معاشی ترقی میں ہنر مند افرادی قوت کو اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.