عوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے بتدریج اقدامات کئے جارہے ہیں،نصراللہ خان زیرے
ہفتہ 23 اپریل 2016 22:45
کوئٹہ۔23اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اپریل۔2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری رکن صوبائی اسمبلی اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے زراعت وخوراک کے چےئرمین نصراللہ خان زیرے نے سریاب علاقائی یونٹ کلی علیزئی ابو حسین خراسانی ابتدائی یونٹ کے زیر اہتمام علاقے میں بجلی کی فراہمی، کھمبوں اور ٹرانسفارمر نصب کرنے کے موقع پر عوامی اجتماع جبکہ تختانی بائی پاس میں باچا کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش تمام مشکلات سے آگاہ ہیں اور ان کے حل کیلئے بتدریج اقدامات کےئے جارہے ہیں ۔
اکسویں صدی میں بھی یہاں کے لوگ بجلی سے محروم تھے سہولت مہیا کرکے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا ہے۔ پشتونخوامیپ انسانی زندگی کی بنیادی سہولیات اپنے عوام کو فراہم کرنے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کررہی ہے ۔(جاری ہے)
پشتونخوامیپ اپنے نوجوان نسل میں مزید مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کھیلوں کے ویران میدانوں کو آباد کرکے کھلاڑیوں اور سپورٹس کلبوں کی ضرویات پوری کررہی ہے۔
موجودہ صوبائی حکومت بالخصوص پشتونخوامیپ کے اراکین اسمبلی نے سپورٹس کلبوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں کروڑوں روپے تقسیم کئے تاکہ ہمارے یہ مستقبل کے معمار نوجوان کھیل کے میدان میں صوبائی اور ملکی سطح پر اپنی صلاحیت کا لوہا منوائیں۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے قومی معیار کے کرکٹ اکیڈمی بیٹنگ کرکے افتتاح کیا ۔ تقریب میں کوئٹہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران ،کھلاڑیوں اور علاقے کے معتبرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.