کاؤنٹی کرکٹ، کینٹ کے بلے باز گیند ہاتھ سے روکنے پر آؤٹ قرار
پیر 25 اپریل 2016 13:12
لیسٹر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔25اپریل 2016ء ) انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں کینٹ کے اوپننگ بلے باز سین ڈکسن گیند ہاتھ سے وکٹوں پرلگنے سے روکنے پر میدان بد ر کر دیئے گئے ۔ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ڈویژن 2کے میں لیسٹر شائر کے خلاف گریس روڈ پر جاری میچ کے پہلے دن سین ڈکسن نے لیسٹر شائر کے باؤلر بین رین کی گیند روکی تاہم بال ان کی وکٹوں کی جانب جانے لگی جس پر ڈکسن نے حیران کن طور پر بلے یا جسم کاا ستعمال کرکے گیند کو وکٹوں پر لگنے سے روکنے کی بجائے ہاتھ کااستعمال کیا جس پر لیسٹر شائر کے وکٹ کیپر نیل اوبرائن نے اپیل کی اور یوں امپائر نے صلاح مشورے کے بعد ڈکسن کو پوویلین واپس بھیج دیا۔
سین ڈکسن اس طریقے سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں آؤٹ ہونے والے 60ویں اور کینٹ کے دوسرے کھلاڑی ہیں ، ان سے قبل 1872ء میں جارج بینٹ بھی اسی طریقے سے آؤٹ ہوئے تھے،اس طریقے سے فرسٹ کلاس کرکٹ میں آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی ایم سی سی کے جیمز گرینڈی تھے جو 1857ء میں کینٹ کے خلاف میچ میں گیند ہاتھ سے وکٹو ں کی جانب جانے سے روکنے پر آؤٹ قرار دیئے گئے ۔(جاری ہے)
فرسٹ کلاس کرکٹ میں اس سے پہلے آخری بار اسی طرح کھلاڑی کو آؤٹ قرار دینے کا واقع بھی لیسٹر شائر ہی کے خلاف پیش آیا تھا جب 2سال پہلے بھارتی بلے باز چتیشور پجارا ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے اس انداز سے آؤٹ ہوئے تھے۔
انٹر نیشنل کرکٹ میں اب تک کسی کھلاڑی کا ایسے آؤٹ ہونے کا واقعہ 10مرتبہ اور رواں صدی میں 3دفعہ پیش آچکا ہے،2001ء میں اس وقت کے آسٹریلوی کپتان سٹیووا چنائی ٹیسٹ میں بھارت کیخلاف ایسے آؤٹ ہوئے،سابق برطانوی کپتان مائیکل وان بھی 2001ء ہی میں بھارت کے خلاف اسی انداز سے آؤٹ ہوئے جبکہ2015 ء میں زمبابوے کے چھامو چھبھابھا افغانستان کیخلاف ون ڈے میچ میں گیند ہاتھ سے روکنے پر آؤٹ قرا ر دیئے گئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہیں، بھارت کو بھی ٹیم پاکستان بھیجنی چاہیے : احسن اقبال
-
عرفان محسود نے ’تحقیر آمیز‘ رویے پر کے پی حکومت کو 5 لاکھ روپے واپس کردیئے
-
ٹی ٹونٹی سیریز: آن لائن جوئے کیخلاف سخت کارروائی کا امکان
-
پانچویں ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.