لیسٹر سٹی کے فٹبالر ریاض محرز پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن کے بہترین کھلاڑی قرار
پیر 25 اپریل 2016 15:18
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اپریل۔2016ء)انگلش فٹبال کلب لیسٹر سٹی کے فٹبالر ریاض محرز کو پروفیشنل فٹبالرز ایسوسی ایشن نے سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے جبکہ ٹوٹینہم کے مڈ فیلڈر دیلے آلی سال کے ابھر تے ہوئے نوجوان کھلاڑی قرار پائے ہیں۔
(جاری ہے)
الجزائر سے تعلق رکھنے والے محرز نے رواں سیزن میں لیسٹرسٹی کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے اور 34 لیگ میچوں میں 17 گول کرنے کے علاوہ انھوں نے 11 گول کرنے میں تعاون بھی کیا ہے۔
لیسٹر پریمیئر لیگ کے اس سیزن میں سرفہرست ہے اور اسے اس سال یہ ٹائٹل جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔بہترین فٹبالر کے ایوارڈ کے لیے 25 سالہ محرز کا مقابلہ ٹوٹینہم کے فارورڈ ہیری کین، آرسنل کے میسوٹ اوزل، ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کے مڈ فیلڈر ڈمیٹری پایٹ اور اپنے ساتھ کھلاڑی جیمی ورڈی اور اینگولو کانٹے سے تھا۔محرز کو یہ انعام لندن کے گروزوینر ہوٹل میں اتوار کی شب منعقدہ تقریب میں دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.