سیفٹی اینڈ ہیلتھ کا عالمی دن پرسوں منایا جائے گا

منگل 26 اپریل 2016 15:07

فیصل آباد۔26اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء )پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن (ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایٹ ورکس) کل28اپریل برو ز جمعرات کومنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن ، محکمہ محنت و افرادی قوت سمیت دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے اشتراک سے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تمام اہم شہروں میں خصوصی واکس، سیمینارز ، ورکشاپس ، کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات خطاب کریں گی۔

یہ دن منانے کا مقصد عوام الناس میں سرکاری و غیر سرکاری، نجی وصنعتی اور دیگر اداروں میں دوران ڈیوٹی اور فرائض کی سرانجام دہی کے اوقات میں اپنی جان و مال کے تحفظ اور صحت عامہ کی حفاظت کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔