دھان کی پنیری کی کاشت 20 مئی کے بعد شرو ع کرنے کی ہدایت

بدھ 27 اپریل 2016 15:28

فیصل آباد۔27اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اپریل۔2016ء )محکمہ زراعت نے صوبہ بھر میں دھان کے کاشتکاروں کوہدایت کی ہے کہ وہ ممنوعہ اقسام کی کاشت سے گریز کریں ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے باسمتی 370، باسمتی 385،باسمتی 2000،باسمتی 515، باسمتی پاک ( کرنل باسمتی )، سپر باسمتی ، اری6 ، نایاب اری 6، اری 9 ، کے ایس کے 133 ، شاہین باسمتی ، کے ایس 282وغیرہ کی اقسام کو کاشت کیلئے منظور شدہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ ساہیوال ، اوکاڑہ اور ملحقہ علاقوں کیلئے باسمتی 198 کی کاشت کسانوں کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کو مشور ہ دیا کہ وہ 20مئی سے قبل پنیری ہر گز کاشت نہ کریں۔