قدرتی آفات ،حادثات سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کے ذمہ داران ،کارکنوں کو جدید تربیت کی ضرورت ہے ،ممنون حسین
جمعرات 28 اپریل 2016 16:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ قدرتی آفات اور حادثات سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ذمہ داران اورکارکنوں کو جدید تربیت کی ضرورت ہے تاکہ ان مسائل سے بہتر طریقے سے نمٹا جا سکے۔صدر مملکت نے یہ بات سرجن جنرل انٹرنیشنل کانفرنس کے افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں کہی۔ کانفرنس کا اہتمام آرمی میڈیکل کالج اور سرجن جنرل پاکستان نے کیا تھا۔
صدر مملکت نے کہا ہے کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اورنیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ جیسے اداروں کو چونکہ اس طرح کی صورت سے زیادہ واسطہ پڑتا ہے اورقدرتی حادثات سے نمٹنے کی پہلی ذمہ داری بھی ان ہی کی ہوتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ ان سے وابستہ لوگوں کی تربیت کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم عصر دنیا میں اختیار کیے گئے طورطریقوں اورمعاصر اداروں کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ضروری ہے۔
صدرمملکت نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ملکوں میں ہوتاہے جہاں قدرتی اورغیر قدرتی حادثات عموماً زیادہ ہوتے ہیں لیکن یہ امر باعث اطمینان ہے کہ ہمارے ادارے ان آفات سے نمٹنے کی بہتر صلاحیت رکھتے ہیں جنھوں نے صرف پاکستان کے اندرہی نہیں بلکہ بیرون ِ پاکستان بھی امدادی کاروائیوں کی موئثرمثالیں قائم کی ہیں۔ صدر مملکت نے اس موقع آرمی میڈیکل کور کے اہلکاروں کی خدمات کی تعریف کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.