پاکستان کی اشرافیہ میں شمار کیا جانے والا چھوٹا سا طبقہ ملک میں لوٹ مارکررہا ہے ،شاہ محمودقریشی
غریب ،متوسط طبقہ اربوں روپے کا ٹیکس ادا کرتا ہے اس کے باجود بھی طبقہ کو سکون میسر نہیں ہے،رہنما تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو
جمعرات 28 اپریل 2016 18:29
نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی اشرافیہ میں شمار کیا جانے والا چھوٹا سا طبقہ ملک میں لوٹ مار مچائے بیٹھا جبکہ غریب اور متوسط طبقہ اربوں روپے کا ٹیکس ادا کرتا ہے اس کے باجود بھی اس طبقہ کو سکون میسر نہیں ہے اور نہ ہی بنیادی سہولتیں میسر ہیں ،صحت ،تعلیم ، خوراک جیسی سہولتیں تک عوام کو میسر نہیں ہیں ، اربوں روپے ٹیکس ادا کرنے والی عوام کفن کے ایک گز کپڑے پر ٹیکس ادا کرتی ہے پھر بھی انہیں غربت اور بے روزگاری کی چکی میں پیسا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نواب شاہ پریس کلب میں میڈیا اور کرپشن بچاؤ کارواں مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم جتنا ٹیکس ادا کرتی ہے اس کے مطابق خوشحالی ان کا مقدر ہونا چاہیے مگر لٹیرے حکمران قومی خزانے کو باپ کی جاگیر سمجھ کر اس کو بیرون ملک منتقل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تھر میں بھوک سے اموات اس ملک کے حکمرانوں کی منہ پر زور دار تماچہ ہے لیکن ان کے تو کان پر جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی تب ہی ممکن ہے جب لوٹا ہوا خزانہ ملکی خزانے میں شامل ہوگا اور پائی پائی کا حسا ب لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کراچی سے لیکر خیبر تک پاکستان عوام ملک میں کرپشن کے خاتمے کا جذبہ رکھتی ہے مگر بد قسمتی سے کوئی ان کے جذبے کی قدر کرنے والا نہیں ہے پاکستان تحریک انصاف نے قو م میں کرپشن سے پاک پاکستان کا جذبہ بیدار کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو مایوسی کے اندھیر ے سے نکالنے کے لئے تحریک انصاف اپنا قابل معترف کردار ادا کر یگی شاہ دمحمود قریشی نے مزید کہا کہ ملک کی حالت یہ ہے کہ بین الاقوامی قرضوں کو سود ادا کرنے کے لئے بھی قرض لینا پڑ رہا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی انتخابات تیسرے مرحلے میں داخل:بی جے پی کا گڑھ سمجھے جانے 93 حلقوں میں پولنگ جاری ہے
-
جسٹس محسن اختر کیانی کا سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی، فریقین کو نوٹسز جاری
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملے کی تحقیقات بند
-
چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیاہے،رانا ثناءاللہ
-
اقوام متحدہ‘امریکا سمیت عالمی برادری کے انتباہ کے باوجود اسرائیل کا رفح پر ایک اور حملہ‘11فلسطینی شہید
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا جنرل اسمبلی میں مباحثے کےد وران اظہار خیال
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے غداری کرکے یہ سیٹ لی، گورنر خیبر پختونخوا
-
وفاقی تعلیمی اداروں کی طالبات اورخواتین اساتذہ کیلئے مفت سفری سہولت فراہم کرنے کااعلان
-
احتساب عدالت کی جانب سے بیانات پر پابندی کے خلاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی
-
پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں و کشمیر کو سبسڈی کی ادائیگیوں کی مد میں 130 ارب روپے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت گندم سکینڈل کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ جلد پبلک کریگی،بلال یاسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.