آذر بائیجان کے وزیر دفاعی پیداوار کی قیادت میں وفد کا پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ ، ادارے کی کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی
پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے،چیئر مین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات کی بریفنگ
جمعرات 28 اپریل 2016 19:24
واہ کینٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 اپریل۔2016ء) آذر بائیجان کے دفاعی پیداوار کے وزیر یاور جمالو کی قیادت میں سرکاری وفد نے پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ کیا،چیئرمین پی او ایف بورڈلیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے وفد کا استقبال کیا،اور بورڈ ممبران سے انکا تعارف کرایا،چیئر مین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے اپنے استقبالیہ کلمات میں وفد کو بتایا کہ پی او ایف کا بنیادی مینڈیٹ پاکستان کی مسلح افواج کو اسلحہ و گولہ بارود کی فراہمی ہے اور پی او ایف اپنی مسلح افواج کی اسلحہ و گولہ بارود کی سو فیصد ضروریات پوری کرنے کے بعد اپنی فاضل پیداواری صلاحیت دنیا کے تیس سے زائد ممالک کو برآمد بھی کر رہاہے۔
چیئرمین پی او ایف بورڈ نے مزید کہا کہ پاکستان اور آذر بائیجان کے درمیان دفاعی پیداوار کے شعبہ میں پہلے سے ہی گہرے روابط ہیں اور ان روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔(جاری ہے)
تبسم رحمان ڈی آئی سی آر و ممبر پی او ایف بورڈنے اپنی تفصیلی بریفنگ میں وفد کو بتایا کہ پی اوایف چودہ فیکٹریوں پر مشتمل ایک بڑا صنعتی کمپلیکس ہے جس میں 14ذیلی ادارے اور چھبیس ہزار سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔پی اوایف نے ہمیشہ حالت جنگ و امن میں مسلح افواج کی طرف سے دئیے گئے اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا ہے ۔ وفد کو پروڈکٹ ڈسپلے لاؤنج کا دورہ کرایا گیا، یاور جمالو منسٹر برائے دفاع آذر بائیجان نے پی او ایف میں تیار ہونے والی مصنوعات کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.