شہری کے گھر سے 3قیمتی موبائل فون چوری کرکے فرار ہونے والا ڈاکو ٹریفک وارڈنز کے ہتھے چڑھ گیا ،پولیس کے حوالے
جمعہ 29 اپریل 2016 16:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک وارڈن نے شہری کے گھر سے تین قیمتی موبائل فون چوری کرکے فرار ہونے اور رکشہ ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو پکڑ کر تھانہ گارڈن ٹاؤن کے حوالے کردیا ۔چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ جرات وبہادری کا مظاہرہ کرنے پروارڈن کو2ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔
سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک سیکٹرماڈل ٹاؤن کے علاقے کلمہ چوک میں ٹریفک وارڈن عدنان 2988ڈیوٹی پر مامور تھا کہ اس دوران 20/21سالہ نوجوان تیز رفتاری سے بھاگتا ہوا ایک رکشے سے ٹکرا گیا اور بعد ازاں بزرگ رکشہ ڈرائیورکو گالیاں دیتا ہوا تشدد کا نشانہ بنانے لگا ٹریفک وارڈن عدنان نے موقع پر پہنچ کر دریافت کیا تو نوجوان بھاگ اٹھا جس کی اس حرکت کو مشکوک جانتے ہوئے ٹریفک وارڈن نے اسکا تعاقب شروع کردیا اور شہریوں کی مدد سے اسے پکڑ کر چوک میں لائے اور ایک رکشے میں بیٹھا کر 15پر کا ل کرنے لگے تو اس نوجوان نے دوبارہ بھاگنے کی کوشش کی تو اس کی جیب سے تین بیش قیمت موبائل فون زمین پر گر گئے ملزم کو قابو کرتے ہوئے اور تمام حالات افسران بالا کے علم میں لاتے ہوئے ٹریفک وارڈن نے ملزم کو تھانہ گارڈن ٹاؤن کے حوالے کردیا ملزم وقاص خان ولد عدالت خان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا ہے کہ وہ ایک گھر سے موبائل فون چوری کرکے فرار ہورہا تھا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا ہولناک، افسوسناک اور شرمناک دن ہے‘عظمیٰ بخاری
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مخصوص نشستوں کے 76 ارکان کی رکنیت آج معطل ہونے کا امکان
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ترکمانستانی سفیرکی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
-
وزیراعلیٰ نے پولیس کو وکلاء کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا
-
ڈی چوک پر احتجاج سے کچھ نہیں ہوگا، مناسب فورمز پر آنا ہوگا،فیصل کریم کنڈی
-
امریکا کا عمران خان اور دیگرقیدیوں کی حفاظت پر اظہارِ تشویش
-
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانتوں میں توسیع
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.