وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا نجی ٹی وی چینل کے صحافی اقرار الحسن کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار
جمعہ 29 اپریل 2016 19:07
اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 اپریل۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی اقرار الحسن کی گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں صحافی اسٹنگ آپریشنز کرتے ہیں، کہیں بھی ان سے وہ سلوک نہیں ہوتا جو کراچی میں ہو رہا ہے۔
(جاری ہے)
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اقرار الحسن ایک باصلاحیت اور متحرک صحافی ہیں، ان کے کام کو سراہنے کی بجائے ان کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک انتہائی نامناسب ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ایسے اسٹنگ آپریشن پر ناراض ہونے کی بجائے ان سے سبق اور رہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے سیکرٹری داخلہ کو آئی جی پولیس سندھ سے بات کر کے معاملہ مثبت انداز میں سلجھانے کی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم محمد بن سلمان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں
-
بیرون ممالک سے کیڑوں والی گندم امپورٹ کیے جانے کا انکشاف
-
اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں سے رفح کے مشرقی حصوں سے انخلا کا مطالبہ
-
ملک میں جان بچانے والی 100سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہو گئی
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
گندم درآمد اسیکنڈل ملک دشمنی ہے، نیب فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.