نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کا لائسنس رکھنے والوں میں تمام وائس اور ڈیٹا سروس کوالٹی میں زونگ کابہترین کارکردگی کا مظاہرہ
ٹیلی کام صارفین کو بہتر اور معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،،چیئرمین پی ٹی اے کا تقریب سے خطاب
جمعہ 29 اپریل 2016 19:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کا لائسنس رکھنے والوں میں تمام وائس اور ڈیٹا سروس کوالٹی میں زونگ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) ہیڈ کوارٹرز میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ ، ممبر( فنانس)پی ٹی اے،طارق سلطان، ممبر (کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ)پی ٹی اے عبدالصمد، سی ای او زونگ لی ڈین فینگ اور ان کی ٹیم نے تقریب میں شرکت کی۔
پی ٹی اے نے حال ہی میں ٹو جی اور نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز (این جی ایم ایس) کی آواز اور ڈیٹا سروسز کے مطلوبہ معیار کو چیک کرنے کے لئے اسلام آباد ، راولپنڈی اور پشاور میں کوالٹی آف سروس(کیو او ایس) سروے مکمل کیا سروے کے مطابق تما م این جی ایم ایس لائسنس رکھنے والے آپریٹروں میں زونگ فور جی کی انٹرنیٹ ڈیٹا سپیڈ سب سے زیادہ ہے۔(جاری ہے)
زونگ نے2014 میں فور جی خدمات کیلئے 10MHz فریکوینسی سپیکٹرم حاصل کیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ پاکستان کے عوام کواعلیٰ معیار کی ٹیلی کام سروسز فراہم کرنا پی ٹی اے کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تھری جی فور جی کے آغازسے براڈ بینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ زندگی کے ہر شعبہ کے لوگ اب اپنے اپنے متعلقہ شعبوں میں آگے بڑھنے کے لئے ہائی سپیڈ انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ٹیلی کام صارفین کو بہتر اور معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ ہم مزید سپیکٹرم کی نیلامی کے لئے تیار ہیں اور جون2016کے اختتام تک امید ہے کہ یہ عمل مکمل ہو جائے گا۔جس سے ملک میں سیلولر سروسز کا معیار مزید بہتر ہو گا۔ تھری جی / فور جی صرف براڈ بینڈ کی رفتار میں اضافہ ہی نہیں بلکہ اس میں معلومات میں اضافے کے ساتھ ساتھ شفافیت اور کارکردگی کو بھی تقویت ملے گی۔یہ ٹیکنالوجی بہتر پاکستان کی جانب ایک قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ زونگ ملک میں ٹیلی کام صارفین کو اعلیٰ کوالٹی کی خدمات فراہم کرنے کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.