عازمین عمرہ کو ویزہ کی فراہمی رمضان المبارک میں بھی بلاتعطل جاری رہے گی،سعود ی عرب
ہفتہ 30 اپریل 2016 14:55
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 اپریل۔2016ء) سعودی عرب کے وزیر حج ڈاکٹر حمزہ بندر الحجار نے کہا ہے کہ عازمینِ عمرہ کو ویزہ کی فراہمی رمضان المبارک میں بھی بلا تعطل جاری رہے گی۔ اور گذشتہ سال کی نسبت زائد ویزے جاری کئیے جائیں گے۔ وہ ایسوسی ایشن آف ایشین حجاج کے کنوینئر حافظ شفیق کاشف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ حرم مکہ کا مطاف ایک لاکھ بیس ہزار زائرین کے بیک وقت طواف کے لئیے تیار ہے۔
اور حرم کی باقی تعمیرات کا اندرونی حصہ ماہ رمضان سے قبل مکمل کرلیا جائے گا، ڈاکٹر حمزہ نے کہا کہ شعبان اور رمضان میں عمرہ ویزہ کی طلب دنیا بھر میں زائد ہو جاتی ہے جس کی تقسیم کا طریقہ کار سعودی عمرہ کمپنیوں اور بیرون ملک کمپنیوں سے اعداد و شمار حاصل کرکے طے کریں گے۔(جاری ہے)
آن لائن کے مطابق سعودی حکومت نے شعبان اور رمضان میں عمرہ زائرین کے لئیے قیام و طعام اور آمدورفت ، صحت و صفائی اور امن ِ عامہ کی بہترین منصوبہ بندی کر لی ہے تاکہ آنے والے زائرین کو بہترین سہولتیں دستیاب ہوں ، سرکاری اداروں و نجی کمپنیوں کی سخت مانیٹرنگ کا نظام بھی ای سسٹم سے منسلک کردیا گیا ہے جس سے زائرین کو فوری ریلیف فراہم ہو سکے گا ،دریں اثنا ایسوسی ایشن آف ایشین حجاج کے کنوینئر حافظ شفیق کاشف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی زائرین گذشتہ سال سے حرمین کے توسیعی منصوبے کی وجہ سے رمضان میں عمرہ کی سعادت سے محروم رہے ہیں لہٰذا اب ان کے لئیے غیر محدود ویزے جاری کئیے جائیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم
-
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر ڈویژن کا اجلاس ، بجٹ سمیت دیگر امور زیر بحث آئے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس شروع
-
پنجاب کے 8 شہروں میں سی بی ڈی بزنس سنٹرز قائم کرنے کافیصلہ
-
شہریوں کو سستی اشیاء کی فراہمی، بجٹ میں وزیرِاعظم ریلیف پیکیج کیلئے فنڈز مختص کیے جانے کا امکان
-
پنجاب حکومت کا اعلانات کے باوجود گندم خریدنے سے گریز‘کسانوں کے صبر کا پیمانہ لبریزہونے لگا
-
سرکاری اداروں کی نجکاری معاملہ،پیپلزپارٹی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے3رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
-
بھارتی انتخابات تیسرے مرحلے میں داخل:بی جے پی کا گڑھ سمجھے جانے 93 حلقوں میں پولنگ جاری ہے
-
جسٹس محسن اختر کیانی کا سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی، فریقین کو نوٹسز جاری
-
برطانیہ میں شہزاد اکبر پر تیزاب حملے کی تحقیقات بند
-
چیف جسٹس کی مدت طے کرنے کا مطالبہ بارز کی طرف سے آیاہے،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.