جوڈیشل ایتھکس اور کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد ججز کے لئے نہایت ضروری ہے،جسٹس مظہرعالم میاں خیل
جج ہر جگہ پر جج ہوتا ہے اور معاشرہ کی نگاہیں ان کی طرف ہوتی ہے ،چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ
ہفتہ 30 اپریل 2016 19:03
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 اپریل۔2016ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے کہا ہے کہ جوڈیشل ایتھکس اور کوڈ آف کنڈکٹ پر عمل درآمد ججز کے لئے نہایت ضروری ہے کیوں کہ جج ہر جگہ پر جج ہوتا ہے اور معاشرہ کی نگاہیں ان کی طرف ہوتی ہے ۔انہوں نے حال ہی میں ترقی پانے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ؍ضلع قاضیوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جج شپ ایک اہم فریضہ ہے اور اس کی ادائیگی میں بہت احتیاط سے کا م لینا چاہیئے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبہ کے مختلف اضلاع میں تعینات حال ہی میں ترقی پانے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج؍ضلع قاضیوں کے لئے ــ قانون حقوق اور ضابطہ کے موضوع پر دوسرے پانچ روزہ لازمی تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل اکیڈمی پشاور ضیاء الدین خٹک ، ڈین فیکلٹی خواجہ وجہہ الدین ، سینئر ڈائریکٹریس ایڈمنسٹریشن صوفیہ وقار خٹک ، سینئر ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ پبلی کیشن نیاز محمد خان ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن احسان اﷲ محسود ، ڈائریکٹر انسٹرکشن محمد زیب خان اور انچارچ میڈیشن سنٹر حسب بانو سمیت جوڈیشل اکیڈمی کے دیگر افسران اور شرکا ء ٹریننگ نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.