لاہور میں پالتو جانوروں کی تراش خراش بھی پارلرز میں ہونے لگی
کتے کے بال کاٹنے کے پانچ ہزار اور بلی کے تین ہزار روپے وصو ل کر تے ہیں۔، پارلر ملازم
اتوار 1 مئی 2016 12:20
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء) صو بائی دارالحکو مت میں جہاں خواتین و حضرات کی زیبائش و آرائش کے لیے قائم کر دہ بیو ٹی پارلرز ، بیو ٹی کلینکس اور بیو ٹی سیلو ن کی بہتات کی وجہ سے مشہور ہے وہاں پالتو جانوروں کی تراش خراش بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ حیران کن امر یہ ہے کہ یہاں کام کر نے والے "پروفیسرز"ایک طرف تو کتے بلیوں کی کٹنگ کا معاوضہ بہت زیادہ لیتے ہیں اور اس پر سونے پہ سہاگہ یہ کہ اپنی باری کے لیے دوتین روز انتظار کی زحمت بھی اٹھانا پڑتی ہے اس پر طرہ یہ کہ پیٹس PETSکی کٹنگ کے لیے فون پر پہلے بکنگ کروائی جائے اور تین چارروز بعد ملنے والے وقت کی پابندی میں ذرا غفلت ہوئی تو بکنگ اور ایڈوانس سب ہضم۔
شہر کے پو ش ایریا ماڈل ٹاؤ ن میں ایک ایسا ہی پیٹ پارلر قائم ہے جہاں کتے کی کٹنگ کے لیے اڑھائی سے تین ہزار روپے اور پالتو بلی کی کٹنگ ڈیڑھ سے دو ہزار روپے میں کی جاتی ہے۔(جاری ہے)
پارلر پر رش کا یہ عالم ہے کہ مقررہ اوقات میں گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوتی ہیں اور پارلر کے سٹاف ممبران کے ٹیلیفون مسلسل بجتے دکھائی دیتے ہیں۔ شو قین امیر ذادے اپنے کتے اور بلیوں کی کٹنگ کے لیے مقررہ نر خ سے دگنا دینے کو تیار ہو تے ہیں کہ ان کی باری پہلے آ جائے۔
یہاں آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم جب تک اس پارلر سے اپنے پالتو جانور کی تراش خراش نہ کروا لیں ہمیں سکون نہیں ملتا۔ پارلر کے ایک ملازم نے بتایا کہ بعض بڑے گھرانوں میں ہم گھر جا کر کٹنگ بھی کر دیتے ہیں تاہم ان سے کتے کے بال کاٹنے کے پانچ ہزار اور بلی کے تین ہزار روپے وصو ل کر تے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.