لیسٹر سٹی انگلش پریمیئر لیگ میں نئی تاریخ رقم کرنے کے قریب
اتوار 1 مئی 2016 15:22
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار یکم مئی ۔2016ء ) انگلش پریمیئر لیگ کے ایک تاریخی میچ میں لیسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 6بجے آمنے سامنے ہوں گے ، لیسٹر سٹی اگر اس مقابلے فاتح ہوتا ہے تو وہ اپنی 132 سالہ تاریخ میں پہلی بار برطانیہ کی سب سے اہم فٹبال لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر یگا۔لیسٹر سٹی آج کے اس اہم مقابلے میں مانچسٹر یونائٹیڈ کیخلاف اپنے سٹار کھلاڑی جیمی وارڈی کے بغیر کھیلے گی جنہیں ٹوٹنہم کیخلاف میچ میں ریڈ کارڈ دکھائے جانے پر خراب رویے کا مظاہرہ کرنے پر دو میچز کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق لیسٹر سٹی ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے دھانے پر ہے جبکہ لیسٹر کے منیجر کلاڈیو رانییاری کے بقول کلب کو پریمیئر لیگ جیتنے کا اس سے اچھا موقع پھر نہیں ملے گا۔(جاری ہے)
پوائنٹس ٹیبل پر لیسٹر اس وقت اپنی قریب ترین حریف ٹوٹنہم سے 7 پوائنٹس آگے ہے ۔ لیسٹر نے35 میچ کھیل کر 76 پوائنٹس حاصل کیے ہیں جبکہ ٹوٹنہم 35 میچوں میں 69 پوائنٹس حاصل کرسکا ہے۔
حیران کن امر یہ ہے کہ لیسٹر سٹی میں شامل کھلاڑیوں کی مالیت تقریباً 7 ملین پاونڈ ہے جبکہ اس کی کچھ حریف ٹیموں کی مالیت کئی سو ملین پاونڈ ہے ۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ لیسٹر سٹی کا شمار انگلش پریمیئر لیگ کے بڑے اور مہنگے کلبوں میں نہیں ہوتا ہے ،گزشتہ برس کلب کی کارکردگی کافی مایوس کن رہی تھی اور عام خیال تھا کہ کلب پریمیئر لیگ سے نکل جائیگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.