حکومت پسے ہوئے طبقات کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے جس کے تحت بھٹہ مزدور جو معاشرے کا نہایت ہی پسماندہ طبقہ ہے اس کی بحالی اور خوشحالی کے لئے ان کے بچوں کی تعلیم کے لئے خدمت کارڈ تقسیم کئے جارہے ہیں،مسلم لیگ کی حکومت نے عوامی فلاح کے بے شمار منصوبے مکمل کئے، وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کاتقریب سے خطاب
اتوار 1 مئی 2016 15:24
اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔01 مئی۔2016ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت پسے ہوئے طبقات کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے -جس کے تحت بھٹہ مزدور جو معاشرے کا نہایت ہی پسماندہ طبقہ ہے اس کی بحالی اور خوشحالی کے لئے ان کے بچوں کی تعلیم کے لئے ان میں خدمت کارڈ تقسیم کئے جارہے ہیں -انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت نے اس سے قبل بھی عوامی فلاح کے بے شمار منصوبے مکمل کئے -یہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے -انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے ویژن کے تحت یہ خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں -انہوں نے ان خیالات کا اظہار یوم مئی کے موقع پر بھٹہ مزدوں میں خدمت کارڈ کی تقسیم کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا -یہ تقریب ضلع کونسل ہال اٹک میں منعقد ہوئی -اس تقریب میں ڈی سی او اٹک رانا اکبر حیات, اے سی اٹک سید نظارت علی, ڈی او سی فضل اکبر, ای ڈی ایجوکیشن چوہدری خالد محمودکے علاوہ ضلع میں دیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے -شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اس سلسلے میں ایک اہم پالیسی کی منظوری دی ہے جس کے تحت اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا اور چائیلڈ لیبر کا خاتمہ ہے -اس سلسلے م یں 4-سے 14-سال کے بچوں کو سکولوں میں مفت داخلہ دیا جائے گا -ہر بچے کے والدین کو سکولوں میں داخلے کے اقدام کے طور پر دو ہزار روپے دیئے جائیں گے -اس کے علاوہ بچے کی سکول کی حاضری 75-فیصد ہونے کی صورت میں ہر ماہ ایک ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا -ہر بچے کو سکول یونیفارم, کتابیں, سکول بیگ اور دیگر سٹیشنری کی اشیاء دی جائیں گی -یہ اسی سلسلے کا آج پہلا پروگرام ہے -اس کے علاوہ ان بچوں کے والدین میں آج خدمت کارڈ تقسیم کئے جارہے ہیں -اس موقع پر ڈی سی اٹک نے بھی خطاب کیا اور انہوں نے بتایا کہ خدمت کارڈ کے حوالے سے ضلع اٹک میں 148-گھرانوں میں پہلے مرحلے میں یہ خدمت کارڈ تقسیم کئے جارہے ہیں جن سے تقریبا تین سو بچے مستفید ہونگے -اور یہ عمل اس کے بعد بھی جاری رہے گا -تقریب کے اختتام پر وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد اور ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے بھٹہ مزدوروں میں خدمت کارڈ تقسیم کئے -
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال ایئرپورٹ کا دورہ ،مسافروں کو د ی جانیوالی سہولتوں کا جائزہ لیا
-
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس سماعت کیلئے مقرر، فریقین کو نوٹس جاری
-
سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سماعت کیلئے مقرر
-
طیبہ تشدد کیس، سابق جج راجا خرم، ان کی اہلیہ کی سزاں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
-
سرگودھا ،ایک ہی خاندان کے سات افراد کے قتل میں 50 سالہ تاجر نے اپنی دونوں بیویوں کو بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کر لی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 145گیس کنکشنزمنقطع،49لاکھ سے زائد کے جرمانے
-
سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.