پاک بھارت دو طرفہ تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں، گوتم بمباوالے
اتوار 1 مئی 2016 15:43
راولپنڈی۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔01 مئی۔2016ء) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالے ( Gautam Bambawale) نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں دو طرفہ تجارت کے فروغ کے کثیر مواقع موجود ہیں، بھارت میں پاکستانی مصنوعات بے حد پسند کی جاتی ہیں ، دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لیے بر آمد کنندگان اور کاروباری افراد کو ویزوں کے حصول میں آسانیاں لائی جارہی ہیں ۔
راولپنڈی چیمبر کے دورے کے موقع پر بھارتی ھائی کمشنر نے کہا کہ پاک بھارت دو طرفہ تجارتی حجم انتہائی کم ہے جس میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں ممالک کے مابین امن عمل معاشی راستے کے ذریعے ہی طے کیا جا سکتا ہے اس سلسلے میں دونوں ملکوں کے چیمبر اور تاجر برادری اہم کردار اد ا کر سکتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بڑی منڈی ہے جس کی وسعت سے پڑوسی ملک سری لنکا اور بنگلہ دیش بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ پاکستان بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔
بھارتی ہائی کمشنر نے کہاکہ کہ تاجر برادری دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تعلقات کی بہتری کی خواہاں ہے جس میں مزید بہتری کی بدولت پاک بھارت تجارتی حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ بھارت اور چین کے درمیان دو طرفہ تجارت کا حجم سال2000 میں صرف ایک ارب ڈالر تھا جو آج بڑھ کر 75ارب ڈالر کے قریب پہنچ چکا ہے جبکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم صرف 2.4 ارب ڈالر کے قریب ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.