کوہاٹ، سرچ آپریشن کے دوران 78مشتبہ افراد کواسلحہ و منشیات سمیت گرفتار
پیر 2 مئی 2016 21:55
پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) کوہاٹ پی اے ایف بیس کے اطراف اور مضافات کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 78مشتبہ افراد کواسلحہ و منشیات سمیت گرفتارکر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے سلسلے میں ڈی ایس پی سٹی سونا خان کی زیر نگرانی پولیس کی بھاری نفری نے ایس ایچ او تھانہ محمدریاض شہید اسلام الدین کی قیادت میں اچانک کاروائی کرتے ہوئے پی اے ایف بیس کے اطراف میں واقع میاں گان کالونی،اکبر آباد اور میروزئی کی آبادی کا محاصرہ کرلیا اورتلاشی آپریشن کے دوران 50مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ کیلئے مقامی تھانہ منتقل کردیا۔
آپریشن کے دوران پولیس نے اسلحہ و منشیات بھی برآمد کئے ہیں جن میں دو پستول ،چار چارجرز اور 80گرام چرس شامل ہیں۔(جاری ہے)
ادھر تھانہ بلی ٹنگ کے ایس ایچ او نذیر خان نے مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اورکزئی بانڈہ میں اچانک چھاپہ مارا جہاں گھر گھر سرچ آپریشن میں 28مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔
کاروائی کے دوران پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے ایک رائفل،دو پستول ،مختلف بور کے درجنوں کارتوس اور 150گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔دریں اثنا ء شین ڈھنڈ روڈ پر بلی ٹنگ پولیس نے ناکہ بندی کے دوران منشیات رکھنے کے جرم میں ایک شخص کو گرفتار کرکے 170گرام چرس قبضے میں لے لئے جبکہ 15مشکوک موٹر سائیکلیں بھی چھان بین کیلئے تحویل میں لیکر تھانہ بلی ٹنگ میں بند کردی گئی ہیں اور کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی میں پانچ افراد کو چالان کرکے 15000روپے کا جرمانہ وصول کر لیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.