گندم خریداری مہم میں چھوٹے کاشتکاروں کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے ‘ حمیدہ وحید الدین
منگل 3 مئی 2016 18:37
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ گندم خریداری مہم میں چھوٹے کاشتکاروں کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے ۔وہ حافظ آباد میں کسوکی میں ٹوکن سنٹر اور مدینہ شوگر ملز میں گندم خریداری مرکز کے موقع پر گفتگو کر رہی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ انتہائی شفاف طریقہ کار اپناتے ہوئے پنجاب بھر میں چھوٹے زمینداروں اور کاشتکاروں سے گندم کی خریداری شروع ہو چکی ہے حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام متعلقہ افسران کو پابند بنایا گیا ہے کہ وہ گندم خریداری کے سلسلہ میں صرف میرٹ کو مد نظر رکھیں۔
صوبائی وزیر نے ٹوکن سنٹر پر شفاف قرعہ اندازی کے طریقہ کار کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب زمینداروں اور کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور مقررہ ٹارگٹ کے مطابق گندم خریداری سے کسانوں کو بھر پور معاشی فائدہ حاصل ہو گا ۔(جاری ہے)
اے سی عمر وڑائچ نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ضلع میں پاسکو نے گندم کی خریداری کے 19مراکز قائم کئے ہیں ۔جبکہ ضلعی انتظامیہ کے بنائے گئے 9ٹوکن سنٹروں پر سب کی موجودگی میں شفاف قرعہ اندازی کی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سال پاسکو نے ضلع میں گندم کی خریداری کا ہدف 775000مقرر کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ میرٹ کے مطابق باردانہ کے اجراء اور گندم کی خریداری کو ہر صورت یقینی بنائے گی ۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.