گورنرسندھ کی شاہراہ فیصل اور دیگر بڑی شاہراؤں پر موجود ہورڈنگز اور بل بورڈز کی تمام سائٹس کو نیلام کرنے کی ہدایت
بل بورڈز ،ہورڈنگز کی تمام سائٹس کی نیلامی سے شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے گا، اس بارے شکایات کا بھی ازالہ ممکن ہوسکے گا،ڈاکٹرعشرت العباد خان
منگل 3 مئی 2016 21:38
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 مئی۔2016ء)گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے شاہراہ فیصل اور دیگر بڑی شاہراہوں پر موجود ہورڈنگز اور بل بورڈز کی تمام سائٹس کو نیلام کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ انہیں قواعد کے مطابق کرنے کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں کے ریونیو میں بھی اضافہ کیا جاسکے۔یہ ہدایت انہوں نے ہورڈنگز اور بل بورڈز کے خاتمے کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دی ۔
پرنسپل سیکریٹری محمد حسین سید، اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر ظہیر ملک ، سیکریٹری بلدیات نور محمدلغاری ، کمشنر کراچی سید آصف حیدہ شاہ ، میونسپل کمشنر سمیع الدین صدیقی اور بلدیہ عظمیٰ اور کنٹونمنٹ بورڈز کے متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ بل بورڈز اور ہورڈنگز کی تمام سائٹس کے نیلامی سے شفافیت کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا اور اس ضمن میں پائی جانے والی شکایات کا بھی ازالہ ممکن ہوسکے گا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
-
غزہ: اسرائیلی کارروائیوں میں شدت جبکہ اہم امدادی راہداریاں بند
-
ترجمان پاک فوج نے سانحہ 9 مئی کی ویڈیوایک بارپھرقوم کودکھا دی
-
9 مئی واقعات، کور کمانڈر حملہ کیس میں مزید 10 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی
-
9 مئی کے کرداروں کی سزا کا فیصلہ آئین اور قانون کرے گا
-
جرمن حکومت کا ملک سے بےخانمانی کے مکمل خاتمے کا منصوبہ
-
گندم بحران سے متعلق صحت مند بحث کی بجائے بس تنقید ہورہی ہے
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.