عمر اکمل ،احمد شہزاد اپنی کرکٹ پر توجہ دیں:شاہد آفریدی
فہد شبیر منگل 3 مئی 2016 21:48
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 3مئی ۔2016ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ڈسپلنری مسائل کے سبب دورہ انگلینڈ سے باہر کیے جانے والے احمد شہزاد اور عمر اکمل کو کرکٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دے ڈالا ہے ۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سے باہر کیے جانے کی وجوہات سے لاعلم ہیں تاہم اگر اس کی وجہ ڈسپلن تھی تو انہیں اس پر سخت محنت کرتے ہوئے اپنی کرکٹ بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے ، وہ بھی یہی سمجھتے ہیں کہ ڈسپلن پر سمجھوتا نہیں ہونا چاہیئے ،یہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا وقت ہے۔
مایہ نا ز آل راؤنڈر کا مزید کہنا تھا نچلی سطح پر توجہ نہ ہونے کے سبب ملکی کرکٹ کو نقصان ہورہا ہے اور پی سی بی کو اب گراس روٹ لیول پر توجہ دینا ہوگی۔ملک میں ٹیلنٹ کے فقدان سے پریشان آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت کسی نوجوان کرکٹر کا نام وثوق سے نہیں لے سکتے،بورڈ کو سکول کرکٹ پر توجہ دینا ہوگی ۔ یاد رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کے لیے ڈسپلن کے مسائل کے سبب عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا تھا جب کہ آفریدی کو بھی نوجوانوں کو موقع دینے کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.