دھان کے کاشتکار پنیری کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کے مشوروں پر عمل کریں،ما ہرین

بدھ 4 مئی 2016 13:36

فیصل آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء ) محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار بہترین فصل کے حصول کیلئے محکمہ زراعت کے بتائے ہوئے مشوروں پر عمل کریں اور اچھی پیداوار کیلئے صرف منظور شدہ اقسام کی کاشت کو ہی یقینی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دھان کی منظور شدہ اقسام اری سکس ، کے ایس 282،کے ایس کے 133، نیاب اری نائن کی کاشت کیلئے پنیری کا مو زوں وقت 7جون تک ، سپر باسمتی کا 20جون تک، باسمتی 370، باسمتی 385 ،باسمتی پاک ، باسمتی 2000 کی پنیری کی کاشت کا بہترین وقت یکم جون سے 20جون تک ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلہ ، معلومات ، رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کی فری ہیلپ لائن پر صبح 8سے رات 8بجے تک مفت رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔