کاشتکاروں کو ہلدی کی کاشت کیلئے زرخیز اور مناسب نکاس والی زمین کے انتخاب کی ہدایت

بدھ 4 مئی 2016 13:36

فیصل آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء ) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہلدی کی کاشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار اچھی فصل کے حصول کیلئے زرخیز اور مناسب نکاس والی زمین کا انتخاب کریں ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ ہلدی کی کاشت کیلئے ہلکی میرا زمین کا بھی انتخاب کیاجاسکتاہے تاہم سایہ دار زمینوں میں ہلدی کی کاشت سے شاندار پیداوار کاحصول ممکن ہوسکے۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار باغات و الی زمینوں میں بھی ہلدی کاشت کر کے اضافی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ہلدی کی کاشت کیلئے زمین میں تین سے چار مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ دیتے ہوئے زمین کو نرم و بھربھرا کرلینا چاہیے تاہم روٹاویٹر کی سہولت میسر ہونے کی صورت میں ایک دفعہ روٹاویٹر چلاکر بیج کا اگاؤ مزید بہتر بنایاجاسکتاہے۔