جامن کے پودوں کو پانی کی کمی نہ آنے دیں ، ماہرین کی ہدایت

بدھ 4 مئی 2016 13:37

فیصل آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء ) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے باغبانوں کو ہدایت کی ہے کہ موسم گرما کے پیش نظر باغبان جامن کے پودوں کو پانی کی کمی نہ آنے دیں کیونکہ اگر اوائل عمر میں پودوں کو ضرورت کے مطابق پانی دستیاب نہ ہواتو جامن کی پیداوار بری طرح متاثر ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ باغبان ہر 7سے10دن کے وقفہ سے جامن کے پودوں کو پانی دیں اور پودوں پر پھول آنے سے قبل ان کی شاخ تراشی کرتے ہوئے بیمار شاخوں کو کاٹ دیا جائے تاکہ پھولوں کی بہتر نمو ہو سکے ۔

انہوں نے بتایاکہ گھریلو مکھیاں ، شہد کی مکھیاں ، جوئیں اور دوسرے حشرات جامن کی پولی نیشن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سفید مکھی ، سکیل ، پتے کھانے والی سنڈی ، پھل کی مکھی اور لیف مائنر جامن کے پتوں پر حملہ آور ہو کر اسے نقصان پہنچا سکتے ہیں۔