فروغ تحمل وبرداشت کیلئے قلم اورکتاب کاکلچر عام کیاجائے‘ڈاکٹرراغب نعیمی
معاشرے میں امن وامان کے قیام کیلئے’’ بین المذاہب ومسالک مکالمہ‘‘وقت کی اہم ضرورت ہے‘ناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ
بدھ 4 مئی 2016 19:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء ) معروف دینی اسکالر وناظم اعلیٰ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ معاشرے میں فروغ تحمل وبرداشت کیلئے قلم اورکتاب کاکلچر عام کیاجائے،امن وامان کے قیام کے لئے’’ بین المذاہب ومسالک مکالمہ‘‘وقت کی اہم ضرورت ہے،نبی کریم ﷺنے اپنے مثالی کردارسے خطۂ عرب میں سب سے پہلے امن کی بنیاد رکھی اوراسلام کے پیروکارہی امن وآشتی کے حقیقی علمبردارہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزعلماء کرام کی ایک تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ مدارس اہل سنت معاشرے میں ا خوت وبھائی چارے،صبروتحمل،برداشت اوررواداری کلچرکوفروغ دے رہے ہیں ۔امن وامان کے قیام کیلئے مدارس اہل سنت نے گراں قدرقربانیاں دی ہیں۔(جاری ہے)
معاشرے میں اخلاقی اقدار کے فروغ اورتحفظ کے لئے صوفی ازم کواپنایا اورپھیلایا جائے۔
نسل نو کی اخلاقی تربیت کے لئے اساتذہ اورعلماء وخطباء کاکردار انتہائی اہم ہے۔ہمارا کردار نبی کریمﷺکی سیرت مبارکہ کا آئینہ دار ہوناچاہئے۔اس موقع پر وائس چانسلرگورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر سید محمدعلی نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا میں جنگیں مذہب کی بنیادپرہوئی ہیں لیکن کوئی بھی مذہب جنگ کی اجازت نہیں دیتا۔پرامن معاشرے کی تشکیل کے لئے اساتذہ اورعلماء کرام ’’برداشت ‘‘کے کلچر کوعام کریں۔پاکستان کو عظیم اسلامی ریاست بنانے کے لئے علم وتحقیق کاراستہ اختیار کرناہوگا۔تربیتی نشست سے ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس،ڈاکٹراکرم ورک،ڈاکٹر حسیب قادری سمیت نامور اسکالرز نے بھی خطاب کیا۔بعدازاں شریک کورس علماء وخطباء میں اسناد شمولیت تقسیم کی گئیں۔تربیتی نشست کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعابھی کرائی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.