پولیس کا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،10 اشتہاری گرفتار

بدھ 4 مئی 2016 22:41

فیصل آباد۔4 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔04 مئی۔2016ء ) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کارروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن اسلحہ ناجائز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ عددپسٹل،دو عدد بندوق قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے بتایا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری مجرم اورآٹھ ٹارگٹ ایفینڈرز گرفتار کرلیے۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے1570گرام چرس،874لیٹر شراب برآمد کرلی ۔

متعلقہ عنوان :