حکومت نے کسان ، مزدور اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دینے کا تہیہ کر رکھا ہے‘ اعجاز احمد چوہدری
جمعرات 5 مئی 2016 14:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے کسان ، مزدور اور عام آدمی کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف دینے کا تہیہ کر رکھا ہے ، کسان اور مزدور (ن) لیگ کی حکومت کے سیاہ دور میں رل گیا ہے ، شہباز شریف اور اسکی حکومت کسانوں اور مزدورں کا معاشی قتل کرنے پر لگی ہوئی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رمضان سے پہلے مہنگائی کی لہر نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے ، شریف برادرا ن نے عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے بد ترین لوڈ شیڈنگ نے غریب عوام کو شدید مشکلات کا شکار کر دیا ہے موجودہ حکومت کا ایجنڈہ غریب مکاؤ اور ملک لوٹو بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں پر اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں جبکہ غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں (ن) لیگ کی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے کسان اور مزدور کا کچومر نکل گیا ہے ملک پر چوروں ، لٹیروں کا قبضہ ہے نواز شریف کو بتانا پڑے گا کہ ان کے بیٹے کھربو ں روپے بیرون ملک کیسے لیکر گئے ،ملک پر موجودبد دیانت اور کرپٹ ٹولے سے قوم کو جلد نجات ملنے والی ہے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.