ایف پی سی سی آئی کی وفد کی سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کا دورہ
جمعرات 5 مئی 2016 21:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 مئی۔2016ء ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( ایف پی سی سی آئی ) کے وفد نے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کا دورہ کیا۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی اور دیگر حکام نے وفد کو ملک میں کیپٹل مارکیٹ اور پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کو مستحکم بنانے کے لئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
ایف پی سی سی آئی کی وفد میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر ، چیئرمن کورڈینیشن ملک سہیل، نائب صدر میاں رحمن عزیز اور دیگر شامل تھے۔ وفد کو دی گئی بریفنگ میں غیر بینکی مالیاتی شعبے اور کارپوریٹ سیکٹر کے فروغ اور کاروباری افراد کی سہولت اور آسانی کے لئے اٹھائے گئے اہم اقداماتبارے بتایا گیا۔(جاری ہے)
پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اجناس کی منڈی اور حقیقی معیشت کے مابین ربطہ استوار کرنے کے لئے کی گئی کوششوں اور مرکنٹائل ایکسچینج میں مزید زرعی اجناس کو رجسٹرڈ کرنے پر غور کر رہا ہے۔
اس موقع پر ایس ای سی پی کے چئیرمین ضطر حجازی نے کہا ایس ای سی پی اجناس کی منڈی کو مستحکم کرنے اور فعال بنانے کے لئے اصلاھات اور اہم اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکنٹائل ایکس چینج میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کرنے کے لئے اہم شہروں میں سیمنار منعقد کئے جا رہے ہیں۔ کاروباری نمائندوں کو ملک میں اجناس کی فیوچر مارکیٹ کے فروغ کے لئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے زرعی اجناس جیسے کہ گندم ، کپاس، چینی، چاول کو مرکنٹائل ایکس چینج کے پلیٹ فارم پر متعارف کروایا جائے گا۔ وفد کو بتایا گیا کہ پورے میں میں قائم وئر ہوسز کو بھی پاکنٹائل ایکس چینج سے منسلک کرنے کا فریم ورک تشکیل دیاجا رہا ہے۔ وفد کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لئے ریگولیٹری فرہم ورک میں فراہم کی گئی سہولتوں اور آسانیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ایس ای سی پی کے اقدامات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.