اسامہ کی ہلاکت کے بعدسی آئی اے کے اسٹیشن چیف کوآئی ایس آئی کی جانب سے زہردیا گیا تھا،امریکی خفیہ ایجنسی کا الزام

سی آئی اے چیف مارک کلٹون پیٹ کی سرجری کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں لیکن ایجنسی حکام کا اب بھی یہ ماننا ہے کہ انکی اچانک بیماری کسی نہ کسی طرح آئی ایس آئی کی پیدا کردہ ہے ،امریکی اخبار ’’واشنگٹن پوسٹ ــ‘‘ کی رپورٹ

جمعہ 6 مئی 2016 20:53

اسامہ کی ہلاکت کے بعدسی آئی اے کے اسٹیشن چیف کوآئی ایس آئی کی جانب سے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء ) امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے الزام عائد کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان میں تعینات سی آئی اے کے اسٹیشن چیف مارک کلٹون کو پاکستانی خفیہ ایجنسی ’’آئی ایس آئی ‘‘ کی جانب سے زہردیا گیا تھا۔امریکی اخبار ’’واشنگٹن پوسٹ ‘‘ کے مطابق سی آئی اے نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے دو ماہ بعد شدید علالت کے باعث امریکہ واپس آنے والے سی آئی اے کے اسٹیشن چیف مارک کلٹون کو پاکستانی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی ) کی جانب سے زہردیا گیا تھا۔

موجودہ اور سابق امریکی حکام کے مطابق سی آئی اے کے اسٹیشن چیف مارک کلٹون ایک پرسرار بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے جس سے انکے درد میں دوگنا اضافہ ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

59سالہ مارک کلٹون پیٹ کی سرجری کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں لیکن ایجنسی کے حکام کا اب بھی یہ ماننا ہے کہ انکی اچانک بیماری کسی نہ کسی طرح آئی ایس آئی کیپیدا کردہ ہے ۔واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے مارک کلٹون کا کہنا تھا کہ انکی بیماری کی وجہ کی کبھی بھی وضاحت نہیں کی گئی تھی ا ور وہ پہلے شخص نہیں ہیں جنھیں زہر دیا گیا تھا ۔

مارک کلٹون نے اپنی بیماری یا پاکستان میں مدت کے بارے میں سوالات کے جواب دینے سے انکار کردیا۔انکا کہنا تھاکہ مجھیان لوگوں پر پر فخر ہے جن کے ساتھ میں نے کام کیا جنھوں نے ایک بہت مشکل وقت میں اپنے ملک کے لیے بہت حیرت انگیز چیزیں کیں۔واضح رہے کہ القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو 2مئی 2011کو ایبٹ آباد میں آپریشن کے دوران ہلاک کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :