طالبان گروپوں کے درمیان جھڑپ،پاکستانی خفیہ ایجنسی کے سابق افسراور سینئر طالبان کمانڈر سمیت 7جنگجو ہلاک ہوگئے ،افغان میڈیا کا دعویٰ

جمعہ 6 مئی 2016 21:57

طالبان گروپوں کے درمیان جھڑپ،پاکستانی خفیہ ایجنسی کے سابق افسراور ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پاکستانی خفیہ ایجنسی کے سابق افسراور سینئر طالبان کمانڈر سمیت 7جنگجو ہلاک ہوگے ۔افغان خبررساں ادارے ’’بی این اے ‘‘ کے مطابق صوبہ زابل میں طالبان گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پاکستانی خفیہ ایجنسی کے سابق افسر اورایک سینئر طالبان کمانڈر سعد اﷲ آغا ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جھڑپ ضلع شاہجو میں واقع ایک خفیہ ٹھکانے میں طالبان کے سینئر کمانڈر سے لڑائی کے بعد ہوئی ۔زابل کے ایک مقامی عہدیدار نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتا یا ہے کہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب طالبان کمانڈرز کوئٹہ شوری کے نمائندوں سے بات کررہے تھے ۔جھڑپ کے نتیجے میں سات طالبان ہلاک ہوگئے جس میں پاکستانی خفیہ ایجنسی کے سابق افسر مشتاق احمدی اور سینئر طالبان کمانڈر سعداﷲ آغا بھیشامل ہیں،جھڑپ کے نتیجے میں 4 دیگر جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں۔طالبان نے جھڑپ کی تصدیق کی ہے تاہم واقعے میں اپنے سینئر کمانڈر کی ہلاکت کی تردید کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :