جنوبی بحیرہ چین کے معاملہ پر فلپائن کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے رہیں گے،چین
جمعہ 6 مئی 2016 22:04
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء ) چین نے کہا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کے معاملہ پر فلپائن کے ساتھ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔
(جاری ہے)
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ دونوں ممالک نے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعہ کو مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے لیکن فلپائن کی جانب سے اپنے کسی بھی وعدے کا پاس نہیں کیا جا رہا اس کے باوجود اس تنازعہ کوحل کرنے کے لئے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔
دونوں ممالک کے مابین اس معاملہ پر متعدد مرتبہ رابطہ ہوا ہے اور اعتماد کی بنیاد پر مذاکرات بھی جاری رہے ہیں ۔فلپائن کی جانب سے یہ موقف اختیار کرنا کہ جنوبی بحیرہ چین کے تنازعہ پر دونوں ممالک کے مابین مذاکرات ختم ہو چکے ہیں ایک بہت بڑا جھوٹ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلپائن کی جانب سے ثالثی کی پیشکش میں چین کا حصہ نہ لینا قانون کے مطابق ہے ۔چین اقوام متحدہ کے سمندری قوانین کنونشن کے آرٹیکل298کے تحت اپنا یہ حق استعمال کرتا رہے گا۔مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.