فیصل آباد مسلم لیگ ( ن ) کا مضبوط اور ناقابل تسخیر قلعہ ہے ،لیگی رہنماء کاشف رندھاوا
پتلی تماشا کی سیاست کرنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں، جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،بیان
اتوار 8 مئی 2016 17:40
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 مئی۔2016ء) صوبائی جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن ) پنجاب چوہدری کاشف رندھاوا نے کہا ہے کہ فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کا مضبوط اور ناقابل تسخیر قلعہ ہے ۔ غیور عوام نے ہمیشہ ( ن ) لیگ کا ساتھ دیا ہے ۔یہ شہر میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے متوالوں کا شہر ہے مسلم لیگ ( ن ) کے متوالوں نے الیکشن 2013 ء منفی سیاست کرنے والوں کو بری طرح رد کر دیا تھا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔
پتلی تماشا کی سیاست کرنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا پارٹی کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ عوام وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور وہ ترقی کے عمل میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نواز شریف پر کسی قسم کا کوئی دباوٴ نہیں، وہ ملکی ترقی و خوشحالی کی طرف اپنی توجہ مبذول کئے ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں ترقیاتی و فلاحی منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں جن کا مقصد عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا دامن صاف ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے خود کو اور اپنے خاندان کو ہر قسم کے احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے۔ وزیراعظم نے کمیشن کے قیام کا اعلان کر کے اخلاقی جرات کا مظاہرہ کیا ہے، اب جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ اپوزیشن کے جو بھی سوالات ہیں وہ اب انہیں کمیشن کے سامنے پیش کرے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز میں وزیراعظم نواز شریف کا نام موجود ہونا ان سے عداوت کو واضح کرتا ہے حالانکہ پانامہ پیپرز میں وزیراعظم کا نام موجود ہی نہیں۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.