مظفرگڑھ میں خودسوزی کرنے والی خاتون دم توڑ گئی
پیر 9 مئی 2016 11:11
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء )مظفرگڑھ میں گزشتہ روز شوہر کی دوسری شادی کی دھمکی پر خود کو آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش کرنے والی خاتون نشترہسپتال ملتان میں دم توڑ گئی۔
(جاری ہے)
تحصیل جتوئی کے علاقے بیٹ میرہزار میں گزشتہ روزخود پرپیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والی شاہین بی بی نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئی،خاتون اپنے شوہر کریم بخش کی دوسری شادی کی دھمکیوں سے دلبرداشتہ تھی۔ شاہین بی بی کو گزشتہ روز تشویشناک حالت میں نشترہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس تھانہ بیٹ میرہزار نے مرنے والی خاتون کی بہن کی مدعیت میں شوہر اور سسر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مگر اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.