نیکٹا افسران کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے وزیر اعظم کو سمری بھجوارہے ہیں ‘ جلد وزیر اعظم نیکٹا کا اجلاس بلائینگے ‘ حکام
پیر 9 مئی 2016 14:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ نیکٹا افسران کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے وزیر اعظم کو سمری بھجوارہے ہیں ‘ جلد وزیر اعظم نیکٹا کا اجلاس بلائینگے ‘ صوبوں سے افسران نیکٹامیں آناچاہتے ہیں مگرنوٹیفکیشن نہیں ہورہے جبکہ چیئر مین کمیٹی رحمن ملک نے کہا ہے کہ سورن سنگھ کو مارنے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی مگرقاتل کوئی اور نکلے ‘ طالبان کو پچاس ہزار روپے دے دیں جو مرضی ذمہ داری قبول کرالیں ۔
پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئر مین رحمن ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں سی ٹی ڈی اور پولیس کو دہشت گردوں کو فنڈنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اجلاس میں وزارت داخلہ اور نیکٹا کے حکام نے شرکت کی اس موقع پر نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا احسان غنی نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کو دہشت گردوں کو فنڈنگ کے حوالے سے بھی بتایا جاتا ہے ٹرینگ بھی دی جا رہی ہے اور اس کے علاوہ نیکٹا افسران کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے وزیراعظم کو سمری بھجوا رہے ہیں جس پر سینٹر شاہی سید نے کہا کہ اچھی مراعات اور اچھی تنخواہ جب تک نہیں ملے گی اس وقت نیکٹا میں اچھے افسر نہیں آئیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.