صوبائی حکومت میرٹ اورشفافیت کے ایجنڈے پر عمل پیراہے، محمودخان
پیر 9 مئی 2016 16:33
پشاور۔09 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) خیبرپختونخواکے وزیرکھیل ،ثقافت ،میوزیم اور امورنوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت میرٹ اورشفافیت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوکر سرکاری محکموں کی کارکردگی کو بہتربنارہی ہے تاکہ عوام کو بہترخدمات کی فراہمی بھر پوراندازمیں ممکن ہوسکے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے ایک وفد سے پشاورمیں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
وفد کی قیادت محمد زیب خان نے کی ۔محمود خان نے کہا کہ حکومت نے عوام کا مستقبل سنوارنے کے لئے مالی سال کے بجٹ میں سب سے زیادہ رقم تعلیم کے لئے مختص کی ہے کیونکہ تاریخ شاہد ہے کہ ہمیشہ تعلیم کو اپنی اولین ترجیح سمجھنے والی قوموں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری سکولوں کامعیار بہتر بنانے اور دورجدید کے مطابق تمام سہولیات کے فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھائی رہی ہے ۔
اس موقع پر وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے درپیش مسائل ومشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔صوبائی وزیر محمود خان نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے جائزہ تمام درپیش مشکلات کا فوری طورپر ازالہ کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ وفد نے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی لینے پر صوبائی وزیر کاشکریہ اداکرتے ہوئے اپنے جانب سے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کایقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کے ساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.