دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے حوالے سے پیکج میں وزیراعظم کی ہدایت پر پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں،شیخ آفتاب
منگل 10 مئی 2016 14:49
اسلام آباد ۔ 10 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی کو حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے حوالے سے وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر پیکج پر نظرثانی کی گئی ہے جس میں پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں‘ متوفی ملازمین کے بچوں کو مستقل ملازمت دینے کی تجویز پر بھی حکومت غور کرے گی۔
منگل کو قومی اسمبلی میں خالدہ منصور کے سرکاری ملازمین کی بابت دوران ملازمت وفات پیکج کے تحت مستقل ملازمتیں فراہم نہ کرنے سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ جو لوگ بھی ملازمت کے دوران انتقال کر جاتے ہیں یقینی طور پر ان کے پسماندگان شدید مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے اس پیکج پر نظرثانی کرکے زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی ہیں۔
گریڈ ایک سے 12 تک کے ملازمین کی رقم دوگنا کردی گئی ہے۔ جب مرحوم ملازم کے بچے کو کنٹریکٹ پر ملازمت دے دی جاتی ہے جس میں توسیع بھی کی جاتی ہے۔ بعد ازاں اس کو مستقل ملازمت میں بھی بدل دیا جاتا ہے۔ خالدہ منصور نے کہا کہ متوفی ملازمین کے بچوں کو مستقل ملازمتیں دینے کی پالیسی بنائی جائے۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ حکومت نے پیکج میں متوفی ملازم کی تنخواہ اس کی ریٹائرمنٹ کی عمر مکمل ہونے تک ادا کی جاتی ہے۔بچوں کی ملازمت بعد ازاں مستقل بھی کردی جاتی ہے۔ شکیلہ لقمان نے کہا کہ 2014ء میں متوفی ملازمین کا بجٹ زیادہ تھا۔ اب یہ کم کردیا گیا ہے۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ بجٹ کم نہیں ہوا اس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تجویز تھی کہ گریڈ ایک سے 16 تک کی مستقل ملازمتیں دی جائیں۔ ہم حکومت کو پالیسی بنانے کی تجویز دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین میں آزادی اظہار رائے ،آزادی صحافت کی ضمانت شہید بھٹو کی لیگیسی ہے‘ بلاول بھٹو
-
محسن نقوی ،خو اجہ محمد آصف کاعلامہ اقبال ائیر پورٹ کا 2 گھنٹے طویل دورہ سہولتوں پرعدم اطمینان کا اظہار
-
لاہور ہائیکورٹ نے سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی 14 سال سزا کو کالعدم قراردیدی
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.