علی حیدر گیلانی تین سال بعد بازیاب ہوئے ہیں ‘ آنکھیں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں ‘عبد القادر گیلانی
منگل 10 مئی 2016 16:37
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے عبد القادر گیلانی نے کہاہے کہ علی حیدر گیلانی تین سال بعد بازیاب ہوئے ہیں ‘ آنکھیں دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی کے بھائی عبد القادر گیلانی نے کہا کہ علی حیدر 3سال بعد بازیاب ہوئے ہیں بازیابی کی خبر بڑی خوشخبری ہے۔
عبد القادر گیلانی نے کہا کہ علی حیدرگیلانی کی بازیابی میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ‘ان کی بازیابی ضرب عضب کی کامیابی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ علی حیدر گیلانی کو دیکھ کر دل کو تسلی ہوگی،کچھ دنوں میں علی حیدر گیلانی ہمارے درمیان ہوں گے، جلد ازجلد پاکستان واپس آجائیں ۔ عبدالقادرگیلانی نے کہاکہ ہمارے لئے یہ خوشی کالمحہ ہے ان تین سال کے دوران علی حیدرگیلانی کے لئے بے شمار لوگوں نے دعائیں کی اوریہ انہیں دعاؤں کانتیجہ ہے کہ آج ہمیں یہ خوشی کی خبرملی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں بس کھائی میں جا گری، 20 افراد ہلاک
-
پاکستان نے اوسلو شوٹنگ کا ملزم ناروے کے حوالے کر دیا
-
احسن اقبال سے چیئرمین سپارکو کی ملاقات، مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ
-
صدرمملکت کی چاند کیلئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
وزیراعظم نے چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے کے مناظر براہ راست دیکھے اور مسرت کا اظہار کیا
-
وائٹ پیپر سے 2018 کے کرتوت سفید نہیں ہوں گے، طلال چوہدری
-
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں دفتر کیوں نہیں کھولتی عطاء اللہ تارڑ
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
ایف بی آر افسران کی معطلی و تبادلے، کسٹم افسران کی متفقہ قرارداد سامنے آگئی
-
محسن نقوی کی خضدار دھماکے کی شدید مذمت، صدر پریس کلب خضدار اور دیگر 2 افراد کی شہادت پر اظہار افسوس
-
ایک جرم میں 3 ، 3 کیسز بنانے کی دنیا کی تاریخ میں کہیں مثال نہیں ملتی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.