سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں دفتر کیوں نہیں کھولتی عطاء اللہ تارڑ

کالعدم بی ایل اے کا سارا نیٹ ورک ایکس پر موجود ہے،سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے، وزیر اطلاعات

جمعہ 3 مئی 2024 18:34

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں دفتر کیوں نہیں کھولتی عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2024ء) وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے سوال اٹھایا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پاکستان میں دفتر کیوں نہیں کھولتی ۔ ایک انٹرویومیں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستان میں دفاتر کھولنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں ہوں، میں نے کہا کہ ایکس کی بندش درست عمل نہیں تھا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے کا سارا نیٹ ورک ایکس پر موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ ہتکِ عزت کے قانون کا مسئلہ نہیں، مسئلہ اس پر عمل درآمد کا ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :