سعودی عرب میں بے آباد اور غیر ترقی یافتہ اراضی پر سالانہ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
میاں محمد ندیم بدھ 11 مئی 2016 03:31
ریاض(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11مئی۔2016ء) سعودی عرب نے بے آباد اور غیر ترقی یافتہ اراضی پر سالانہ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سے سلسلے میں قانون سازی کر لی گئی ہے۔ہاو¿سنگ کی وزارت نے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر بتایا ہے کہ اس ٹیکس کی شرح افراد یا اداروں کے زیر قبضہ اراضی کی کل مالیت کے ڈھائی فی صد کے مساوی ہوگی۔
وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہری علاقوں میں غیرترقی یافتہ اراضی کے مالکان نے اس کو کئی برس سے خالی چھوڑا ہوا ہے۔ وہ ان کی قیمتیں بڑھنے کا انتظار کرتے رہے ہیں یا خالی پلاٹوں کی قیاس آرائی پر خرید وفروخت کر رہے ہیں۔اس کی وجہ سے سعودی عرب کے بڑے شہروں میں مکانوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔(جاری ہے)
اب ایسی خالی پڑی زمینوں پر ٹیکس سے تیل کی قیمتوں میں کمی سے متاثرہ قومی خزانے میں رقوم جمع ہوسکیں گی اور سعودی معیشت کو سنبھالا ملے گا۔
سعودی عرب نے گذشتہ ماہ ہی تیل کے بجائے دوسرے شعبوں پر اپنی معیشت کو استوار کرنے کے لیے اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔اس کے تحت مملکت کی بڑی تیل کمپنی سعودی آرامکو کے حصص فروخت کیے جارہے ہیں۔غیر استعمال شدہ اراضی پر ٹیکس کی تجویز پر گذشتہ سال مارچ میں پہلی مرتبہ غور کیا گیا تھا۔ماہرین معیشت کے مطابق بڑے شہروں کے گرد ونواح میں بے آباد پڑی اراضی پر ٹیکس عاید کیے جانے کے بعد حکومت کو سالانہ تیرہ ارب ڈالرز تک آمدن کی توقع ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.