گوادر پورٹ میں سامان کی گنجائش بڑھانے کیلئے چینی کمپنی بنیادی ڈھانچہ تعمیر کر رہی ہے، نئی برتھوں کی تعمیر سے گوادر کی بندرگاہ پر زیادہ اشیاء کی نقل و حمل شروع ہو جائے گی، وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہیں کامران مائیکل کا ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران جواب
بدھ 11 مئی 2016 17:28
اسلام آباد ۔ 11 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔11 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہیں کامران مائیکل نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ میں سامان کی گنجائش بڑھانے کے لئے چینی کمپنی بنیادی ڈھانچہ تعمیر کر رہی ہے، نئی برتھوں کی تعمیر سے گوادر کی بندرگاہ پر زیادہ اشیاء کی نقل و حمل شروع ہو جائے گی۔
(جاری ہے)
بدھ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر احمد حسن، میر کبیر اور نعمان وزیر کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہیں کامران مائیکل نے ایوان کو بتایا کہ گوادر پورٹ کا انتظام اس وقت چینی کمپنی کے پاس ہے اور کمپنی نے ایک سال میں بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
2016-17ء میں بندرگاہ میں سمامان کی گنجائش ایک ملین ٹن تک متوقع ہے، جیسے ہی برتھیں تعمیر ہوں گی بندرگاہ کی گنجائش بھی بڑھتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اسی ماہ شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نئی سڑکیں بنائی جا رہی ہیں، 2008ء سے اب تک گندم کے 26 اور یوریا کھاد کے 150 جہاز اسی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.