پی ایچ ایف کو سابق ہاکی کھلاڑی نیلما حسن کی طرف سے 20کروڑ 10لاکھ ہرجانے کا نوٹس
بدھ 11 مئی 2016 17:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کو قومی ٹیم کی سابق کھلاڑی نیلما حسن کو بلیک لسٹ کرنے پر 20 کروڑ 10 لاکھ ہرجانے کا نوٹس وصول ہوگیا ہے ،سیکرٹری پی ایچ ایف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خط نیب کی تحقیقا ت کی روشنی میں جاری کیا گیا ،ایجنسیاں اپنا کام جاری رکھیں گی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری شہبازسینئر نے نوٹس وصول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیلما حسن کے معاملے میں نیب کا خط پی ایچ ایف کے ریکارڈ میں ہے جسکی وجہ سے تنبیہی لیٹر جاری کیا گیا تھا ۔
ان کا مقصد نیلما حسن کی دل آزاری یا ان کے خاندان کو دکھ پہنچانا نہیں تھا وہ نیلما حسن سے ذاتی حیثیت میں معذرت کرتے ہیں۔ شہبازسینئر کا کہنا تھا کہ کلبز کی وجہ سے پی ایچ ایف کی ساکھ کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔(جاری ہے)
قبل ازیں پی ایچ ایف نے ہاکی ٹیم کی سابقہ کھلاڑی نیلما حسن اور ان کے شوہر کے ٹائیگرہاکی کلب پر پابندی لگا کر دونوں کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔
نیلما حسن نے پی ایچ ایف کو ہتک عزت کا 20 کروڑ 10 لاکھ کا نوٹس بھجوایا ،نیلماحسن کاکہناہے کہ ان کا انسانی سمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں دوسری طرف انسانی سمگلنگ کا الزام لگانے والے ہاکی کھلاڑی جنیدمیر اپنے موقف پر قائم ہیں۔اسلام آ باد میں قائم ٹائیگر ہاکی کلب کے معاملات کی چھان بین ایک طرف پی ایچ ایف کر رہا ہے تو دوسری طرف ایف آ ئی ایاور نیب بھی اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.