تحریک انصاف کے تبدیلی کے کامیاب سفر سے مخالفین خوفزدہ ہیں،پرویز خٹک
مخلصانہ جدوجہد کے ذریعے لوٹی دولت واپس لانے ،بد عنوان طرز حکمرانی کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو ں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
بدھ 11 مئی 2016 21:34
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے تبدیلی کے کامیاب سفر سے مخالفین خوفزدہ ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں مگر اب عوام سیاسی طور پر باشعور ہو چکے ہیں جن کے تعاون سے پاکستان تحریک انصاف اپنی مخلصانہ جدوجہد کے ذریعے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے اور بد عنوان طرز حکمرانی کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو گی وہ بنوں میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ، اراکین صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان اور علی امین گنڈا پور نے بھی جلسے سے خطاب کیا ۔
وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ اداروں کا عدم استحکام ، بے جا سیاسی مداخلت اور بد عنوانی پاکستان کے بنیادی مسائل ہیں جو اس کی ترقی میں رکاوٹ ہیں انہوں نے کہاکہ مفاد پرست حکمرانوں نے اداروں کو ہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا ہے جو ایک افسوسناک امر ہے وزیراعلیٰ نے کہاکہ دُنیا کی ترقی کا راز یہی ہے کہ ان کے ادارے آزاد اور بااختیار ہیں جبکہ پاکستان میں گزشتہ 70 سالوں سے استحصالی نظام نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.