کوریا کے سبکدوش ہونیوالے سفیر سانگ چانگ ہوان کی وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمن سے الوداعی ملاقات
بدھ 11 مئی 2016 22:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء) سبکدوش ہونے والے کورین سفیر سانگ چانگ ہوان نے وزیرمملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام مسز انوشہ رحمن سے انکے دفتر میں الوداعی ملاقات کی۔ وفاقی سیکریٹری آئی ٹی رضوان بشیر خان اورپاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی عاصم شہر یار بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر مملکت نے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور آئی ٹی کے شعبہ میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے کورین سفیر کی بہترین خدمات کو سراہا اوراسلام آباد میں پہلے آئی ٹی پارک کی تعمیر کے حوالے سے سفیر موصوف کی خصوصی معاونت پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
جس پر کورین سفیر نے وزیرمملکت کو یقین دلایا کہ وہ آئی ٹی پارک کے منصوبے کو جلد پایۂ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنی حکومت اور کورین ایگزم بنک کی اعلی قیادت سے مشاورت جاری رکھیں گے تاکہ یہ منصوبہ طے شدہ ٹائم فریم کے مطابق مکمل ہو سکے۔(جاری ہے)
کورین سفیر نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کا شعبہ تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے۔اور یہاں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ ٹیکنالوجی سے وابستہ کورین کمپنیوں کو آمادہ کریں گے کہ وہ پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کریں اور اس روزافزوں ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوں۔کورین سفیر نے آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبہ کی ترویج کیلئے موجودہ حکومت اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی خصوصاً انوشہ رحمن کی کاوشوں کوخوب سراہا۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.