اسلام آباد ہائیکورٹ نے جناح انسٹی ٹیوٹ ٹرسٹ کا دفتر خالی کرانے کے نوٹس کے خلاف سینیٹر شیری رحمن کی درخواست پر چیئرمین سمیت سی ڈی اے سے دیگر حکام سے 13 مئی تک جواب طلب کر لیا
بدھ 11 مئی 2016 22:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 مئی۔2016ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ایف سکس میں واقع جناح انسٹی ٹیوٹ ٹرسٹ کا دفتر خالی کرانے کے نوٹس کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمن کی درخواست پر چیئرمین سی ڈی اے سمیت دیگر حکام سے 13 مئی تک جواب طلب کر لیا ۔ شیری رحمان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی کہ جناح انسٹی ٹیوٹ ٹرسٹ کے نام سے تھنک ٹینک کا قیام 11 اگست 2010ء کو عمل میں لایا گیا جوغیر منافع بخش ادارہ ہے اور کسی قسم کے کاروبار یا تجارتی سرگرمی میں ملوث نہیں۔
سی ڈی اے نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایف سکس کا دفتر خالی کرانے کا نوٹس دیا ہے۔ ادارہ سیکورٹی اور دفاعی امور پر سیمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد کراتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ پروگرامز میں ڈپلومیٹس، سرکاری حکام اور سیاستدان شرکت کرتے ہیں۔ ادارے کے بورڈ آف ایڈوائزرز میں غیر ملکیوں اور پاک فوج سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔
کمرشل ایریا میں دفتر منتقل کرنے سے ان افراد کو سیکورٹی خدشات ہو سکتے ہیں لہٰذا تجارتی مقاصد کے لئے استعمال نہ ہونے کے باعث عمارت کو خالی کرانے کے بجائے استعمال کی اجازت دی جائے اور سی ڈی اے کو عمارت خالی کرانے کے لئے ہراساں کرنے سے روکا جائے یا کم از کم علاقہ میں تعلیمی اداروں کی طرح درخواست گزار کو بھی عمارت خالی کرنے کے لئے مناسب وقت دیا جائے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے مذکورہ درخواست پر چیئرمین سمیت سی ڈی اے کے دیگر حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 13 مئی تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.