امریکیوں سے ذاتی مراسم نہیں،امریکی ‘افغان فورسز نے مشترکہ آپریشن میں خود علی حیدر گیلانی کوبازیاب کرایا ‘ یوسف رضا گیلانی
جمعرات 12 مئی 2016 14:09
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میرے امریکیوں سے ذاتی مراسم نہیں،امریکی اورافغان فورسز نے مشترکہ آپریشن میں خود علی حیدر گیلانی بازیاب کرایا ،پانامہ لیکس کے معاملے پر اپوزیشن مشترکہ موقف اپنا رہی ہے ۔ اغوا ء کاروں سے بازیاب ہونے والے اپنے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرے بیٹے کی بحفاظت بازیابی کسی معجزے سے کم نہیں ۔
بیٹے کی بازیابی کیلئے دعائیں کرنے والوں کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خبر آئی ہے اس وقت سے مبارکبادوں کے پیغامات اور لوگ کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے میں ان تمام لوگوں کا بیحد مشکور ہوں۔(جاری ہے)
انہوں نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے امریکی فورسز کے آپریشن کے سوال کے جواب میں کہا کہ میرے امریکیوں کے ساتھ ذاتی مراسم نہیں ۔
صرف بطور وزیر اعظم ملاقاتیں ہوتی رہتی تھیں۔ امریکی اورافغان فورسز نے مشترکہ آپریشن کیا اور اس میں علی حیدر گیلانی کی بازیابی ممکن ہوئی ہے اور میں اس پر ان کا خاص طو رپر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قید کے دوران علی حیدر گیلانی نے جو صفحات لکھے تھے انہیں اغواء کاروں نے جلا دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میرے خلاف کئی مقدمات بنا دئیے گئے ہیں لیکن میں عدالتوں کا سامنا کروں گا کیونکہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، بیٹے کی گھر واپسی کے موقع پر بھی موجود نہ ہونا اس کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے پانامہ لیکس کے حوالے سے کہا کہ اس حوالے سے اپوزیشن مشترکہ موقف اپنا رہی ہے ۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں بھی اپنا موقف دے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.