فلور ملز کے ٹرن اوور پر چھ فیصد ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ منسوخ ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی کافیصلہ واپس لینے کا حکم
ایف بی آر کا فیصلہ عوامی مفاد کے خلاف، آٹے کی قیمت میں اضافہ ناقابل قبول ہے ہارون اختر ہمارے مسائل سمجھتے ہیں، اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ، عبدالرؤف عالم
جمعرات 12 مئی 2016 19:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے ایف بی آر کی جانب سے فلور ملوں کے ٹرن اوور پر چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کے فیصلہ کو عوام کے مفاد کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے واپس لینے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ایف بی آر کو نوٹس ارسال کر نے کا سلسلہ بند کر نے اور فلور ملز سے ودھولڈنگ ٹیکس اسی طریقہ اور شرح سے وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو چار سال سے نافذ ہے کیونکہ ٹیکس کی نئی شرح سے آٹے کی قیمت بہت بڑھ جائے گی جو حکومت کی عوام دوست پالیسی کی خلاف ورزی ہو گی۔
انھوں نے فلور ملز مالکان کو کاروبار کی دستاویز بندی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ جمعرات کوجاری ایک بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان نے یہ فیصلہ ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم کی قیادت میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔(جاری ہے)
میٹنگ میں ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو رحمت اﷲ خان وزیر، ممبر کسٹم ناصر مسرور، ممبر آپریشن انٹرنل ریونیو ڈاکٹر محمد ارشاد، دیگر اعلیٰ حکام، فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عاصم رضا، اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر طارق صادق اور دیگر شامل تھے۔
قبل ازیں عبدالرؤف عالم نے اور فلور ملز مالکان نے وزیر اعظم کے مشیر خصوصی ہارون اختر خان کو بتایا کہ فلور ملز کسان سے گندم کی خریداری پر ٹیکس سے مبرا ہیں جبکہ کمیشن ایجنٹ سے گندم کی خریداری کی صورت میں کمیشن کی رقم سے ٹیکس منہا کیا جاتا ہے۔ اب کمیشن ایجنٹس سے تمام خریدوفروخت پر ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے جبکہ زرعی اکانومی پر ٹیکس نہیں۔ ایف بی آر کی جانب سے اسلام آباد میں واقع فلور ملوں کے ٹرن اوور پر چھ فیصد ودہولڈنگ ٹیکس عائدکر کے فلور ملز مالکان کو نوٹس ارسال کر دئیے ہیں جس سے آٹے کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو تک اضافہ ہو جائے گا جو عوام کے مفاد کے خلاف ہے کیونکہ یہ عوام کی خوراک کا بنیادی جزو ہے۔اس سے فلور ملز گندم کے سیزن کے باوجود خریداری بند کر نے پر مجبور ہو جائینگی اور جلد ہی تمام ملز بند ہو جائیں گی جس سے بحران جنم لیگا۔صورتحال کا جائزہ لینے کے بعدہارون اختر خان نے پرانے طریقہ کار کے مطابق ٹیکس وصول کرنے کا حکم جاری کیا۔ فلور ملز کو ریلیف ملنے پرعبدالرؤف عالم نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہاورن اختر خان کاروباری برادری کے مسائل سمجھتے ہیں اور انکی موجودگی میں ہم خود کو محفوظ سمجھتے ہیں جبکہ انکے اقدامات سے کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔مزید اہم خبریں
-
موٹروے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والی کار سوار خواتین کے خلاف مقدمہ درج
-
جدید رنگ تبدیل کرنے والے ڈیزائن اور 80W FlashCharge کے ساتھ ویوو Y100 پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
جرمنی میں اسلامی قانون کے حامیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
-
معاشی بحران دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہاہے،اعظم نذیر تارڑ
-
کسی غیر ملکی حکومت یا ملٹری کو اڈے فراہم نہیں کریں گے، دفتر خارجہ
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.